Sadar Qazi Sahib, wife of District Mahbubnagar, passed away – Funeral prayers scheduled for Tuesday, January 27, after Zuhr prayers at Moti Masjid, Mahbubnagar.
(اپنا ورنگل)
محبوب نگر :
اسدالعلماء تنویر صحافت محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ کی اطلاع کے بموجب یہ اطلاع بڑے ہی افسوس اور دکھ کیساتھ دی جاتی ہیکہ صدر کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر حضرت قاضی سید شاہ غوث محی الدین قادری چشتی صدرقاضی ضلع محبوب نگر و سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت پیراں شاہ صاحب کی محل ( اہلیہ محترمہ صاحبہ رحمہااللہ ) کا بہ عمر 66 / برس آج صبح حیدرآباد کے ایک خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔
اناللہ و انآء الیہ راجعون مرحومہ عابدہ ، متقیہ ، صابرہ ،صوم و صلٰوۃ کے پابند تھے – پسماندگان میں صدر قاضی صاحب قبلہ کے علاوہ مولوی قاضی سید شاہ محمد مجیب الدین غوثی قادری چشتی نائب متولی و سجادہ نشین کے علاوہ دو صاحبزادیاں موجود ہیں –
جنکی نماز جنازہ 27 / جنوری بروز منگل بعد نماز ظہر موتی مسجد بوئے پلی گیٹ محبوب نگر میں مقرر ہے – جبکہ تدفین احاطہء حضرت پیراں شاہ صاحب رحمہ اللہ موتی نگر قبرستان میں عمل میں آئے گی مزید تفصیلات کے لئے 9440456118 یا 9440364074 پر رابطہ کرکے تعزیت و پرسہ دیا جاسکتا ہے –
News Source : State Samachar

