Police safely rescue man trapped in canal
ڈائل 100 اطلاع پر بروقت کارروائی٬ ایلکاتُورتی پولیس کی مستعدی ایک شخص کی جان کو بچا لیا گیا

ورنگل- 14/ ستمبر
(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ: ایلکاتُورتی منڈل کے گوپالاپورم کے رامیا نامی شخص جو آج صبح جیلا گولا گاؤں کے نہر میں پہنس گیا تھا۔ رات تین بجکر تیس منٹ پر 100 ڈائل کے ذریعہ موصولہ اطلاع پر ایلکاتُورتی کے سب انسپکٹر پروین اپنی ٹیم کے ساتھ فوری طور پر موقع واردت پر پہونچے۔ پولیس اہلکاروں نے رسی کے ذریعے نہر میں پھنسے ہوے فرد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ اس کامیاب ریسکیو آپریشن کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوے ایلکاتُورتی سرکل انسپکٹر پلی رمیش نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی کی بدولت ایک قیمتی جان کو بچا لیا گیا ہے۔
News Source : Mohd. Munwaruddin

