1500th anniversary of Eid Milad-un-Nabi (PBUH) celebrated in Warangal today

ورنگل- 13/ ستمبر
(اپنا ورنگل)
نوجوانانِ اہلسنت والجماعت محلہ قاسم دولہا، مستقر ورنگل کے زیر اہتمام آج 13 ستمبر بروز ہفتہ بعد نمازِ عشاء عظیم پیمانہ پر منعقد شدنی 1500 سالہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس بابرکت اجلاس میں مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی، مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ حیدرآباد۔ کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ بعد نمازِ مغرب عام و خاص کے لئے کھانے کا نظم کیا گیا ہے۔ جشن کی صدارت پیرِ طریقت حضرت مولانا حیدر ہلال الدین قادری المعروف نوید بابا قادری سجادہ نشین بارگاہ حضرت معشوق رہائی ورنگل فرماییں گے، جبکہ نگرانی شہزادہ و جگر گوشہ حضرت پیرانِ پیر، حضرت الحاج سید شاہ علی قادری المعروف عبید بابا صاحب قبلہ (برادرِ سجادہ نشین بارگاہ معشوق ربانی، عرس جاگیر ورنگل) کریں گے۔ اجلاس کی حمایت حضرت قاری محمد غوث پاشاہ محمودی قادری چشتی نقشبندی، سجادہ نشین حضرت حاجی صاحب قبلہ شیر پورہ ورنگل کریں گے۔ محفل کو شعلہ بیان مقررین حضرت مولانا الحافظ القاری محمد لیاقت حسین رضا نوری (امام و خطیب مسجد ہدایت علی شاہ قادری، ورنگل) اور فاضل نوجوان مقرر حضرت مولانا قاری محمد صدیق معصوم نقشبندی (امام و خطیب مسجد محمدیہ، نگم پیٹھ ورنگل) خطاب فرمائیں گے۔ ابتداء میں مولانا حافظ و قاری محمد سلیمان صاحب تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کریں گے۔ بعد ازاں محمد معراج، محمد ظہیرالدین، محمد رضا علی الدین، محمد مہیب الدین اور محمد جمال الرحمن بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کریں گے۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض جناب محمد عزیر سلیم انجام دیں گے۔ نوجوانان اہلسنت والجماعت محلہ قاسم دولہا کی جانب سے عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ خواتین کے لئے پردہ معقول انتظام کیا گیا ہے۔
News Source : Mohd. Munwaruddin

