Genius Kids Club organizes two-day “Genius Educational Expo 2026”
(اپنا ورنگل)
بیدر :
جینئس کڈس کلب پری پرائمری انگلش میڈیم اسکول بیدرکی جانب سے ”جینئس ایجوکیشنل ایکسپو 2026“ کادوروزہ انعقاد26اور 27/جنوری2026ء کو صبح 10بجے سے شام 4بجے تک جینئس کڈس کلب، مرزا کامپلکس، اندرو ن نئی کمان، راؤ تعلیم بیدر میں ہوگا۔
اس ایکسپو کے ذریعہ پری پرائمری عمر کے بچوں کی تعمیری نشوونما، ان کی معصومانہ خواہشیں اور حرکات کودرست سمت دینے،اور ان کی کئے گئے مظاہرہ کوپسند کرتے ہوئے انھیں حوصلہ دیتے ہوئے اس کو ایک یادگار تقریب بنادینے کے لئے یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر دوروزہ ”جینئس ایجوکیشنل ایکسپو۔
2026“ کاانعقاد عمل میں لایاجارہاہے۔پیر اورمنگل کو ہونے والے اس ایکسپو میں شریک رہنے کی جناب عبدالجمیل چیرمین جینئس گروپ نے گذارش کی ہے۔۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

