Press conference held at the central office of Majlis-e-Ittehad-ul-Muslimeen Narayanpet
(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ :
متحدہ ضلع محبوب نگر مجلس کوآرڈینیٹر جابر بن سعید الجابری کی ہدایات پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ضلع نارائن پیٹ مرکزی پارٹی دفتر میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی، اس موقع پر مجلسی قائدین ضلع صدر عبدالقادر ،صدر ضلع مجلس اور ٹاؤن صدر مجلس محمد تقی چاند نے بتایا کہ مجلس آئندہ نارائن پیٹ کےمیونسپل انتخابات میں نارائن پیٹ ٹاؤن کے وارڈ نمبر 07، 11، 12، 13، 14، 19، 23 اور 24 سے اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔
مجلسی قائدین نے بتایا کہ پارٹی سے ٹکٹ کے خواہشمند افراد ضلع پارٹی دفتر میں اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جن کی جانچ کے بعد امیدواروں کا بہ ضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ضلع یونٹ نے واضح کیا کہ مجلس کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی اور میونسپل انتخابات میں تنِ تنہا مقابلہ کرے گی۔ مجلسی قیادت نے آئندہ انتخابات میں پارٹی کی کامیابی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابی مہم کے لیے اندرونی سطح پر تیاریوں کا زور و شور سے آغاز ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو افراد عوامی فلاح و بہبود اور وارڈز کی ترقی چاہتے ہیں، اور پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں، پارٹی ان کی مکمل سطح پر حمایت کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجلس نوجوان نسل کو بھی مواقع فراہم کرے گی۔ نارائن پیٹ کے وارڈز کی ترقی کے لیے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے امیدواروں کو کامیاب کریں۔
اس پریس کانفرنس میں سید محمود میاں سابقہ معاون رکن بلدیہ، محمد شریف قریشی سابقہ رکن بلدیہ مجلس، محمد تقی چاند پیر سابقہ رکن بلدیہ مجلس، شہاب الدین چاند یوتھ لیڈر مجلس، طاہر خرادی ضلع سکریٹری مجلس’ عزیز احمد یادگیری، ، رحیم شیخ اور دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں عبد الروف حاجی خان پیٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضلعی یونٹ مجلس کی موجودگی میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کی۔
News Source : Mohd. Taqi

