Police Commissioner Sanpreet Singh inspects Warangal CCS Station
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ورنگل پولیس کمشنر سنپریت سنگھ آئی پی ایس نے سٹی کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس کو ہدایت دی کہ وہ ماضی میں چوریوں میں ملوث بین الریاستی مجرموں پر سخت نگرانی رکھیں۔سالانہ معائنہ کے سلسلے میں کمشنر پولیس نے سٹی کرائم اسٹیشن پہنچے۔ اس موقع پر پولیس افسران نے اُن کا پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے پرتپاک استقبال کیا، جب کہ مسلح پولیس نے انہیں گارڈ آف آنر دیا۔
کمشنر نے اسٹیشن میں پولیس عملے کے کٹ آرٹیکلز کا معائنہ کیا، پرانے مجرموں کی تصاویر اور اسٹیشن کے ریکارڈز کا جائزہ لیا اور چوریوں کی روک تھام کے لیے اٹھائے جا رہے اقدامات پر متعلقہ افسران سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ جیل سے رہا ہونے والے چوری کے مقدمات کے ملزمان کی مکمل تفصیلات جمع کی جائیں اور دیگر ریاستوں میں چوری کے کیسوں میں گرفتار مجرموں کے بارے میں تازہ معلومات ہمیشہ دستیاب رکھی جائیں، تاکہ جرائم کی پیشگی روک تھام ممکن ہو سکے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی (کرائمز) بالا سوامی، اے سی پی سدیا، سی سی ایس انسپکٹرز راگھویندر، رام کرشنا، ایس آئیز اور دیگر پولیس اہلکار موجود تھے۔
News Source : M..F. Baig Riaz

