Heavy rains in Warangal city have left many vehicles stranded on the roads and power supply disrupted in low-lying areas.

ورنگل- 11/ ستمبر
(اپنا ورنگل)
شہر ورنگل میں بروز جمعرات کی شام موسلادھار بارش ہوئی۔ شام 7 بجے سے رات 9 بجے تک ہونے والی بارش کے باعث رنگشائی پیٹ، عرس کریم آباد، بٹالا بازار، ورنگل چو راستہ، انڈر برج، منڈی بازار، پوچمامیدان، ایل۔ بی۔ نگر سمیت کئی علاقے زیرِ آب آگئے۔ بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور سیلابی پانی میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں جس کے سبب ٹرافک میں خلل اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ خاص طور پر نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہونے سے مکین پریشان دکھائی دیے۔ بارش کے دوران کئی مقامات پر بجلی کی سربراہی بھی متاثر ہوئی جس سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی وارننگ جاری کرتے ہوئے حکام کو الرٹ کر دیا تھا۔ شہر میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ دن بھر سورج وقتاً فوقتاً نکلتا رہا۔ تاہم شام مغرب سے بارش کا سلسلہ تیز ہوگیا اور رات گئے تک وقفہ وقفہ سے بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
News Source : Mohd. Munwaruddin

