Heartfelt congratulations to His Holiness Dr. Syed Ali Al-Hussaini on his honorary doctorate
(اپنا ورنگل)
بیدر :
سید شاہ حسینی پیراں کی اطلاع کے بموجب فضیلت مآب حضرت سید شاہ خلیل اللہ حسینی صاحب قبلہ برادرِ سجادہ نشین بارگاہ گلسرم و کرکندہ شریف نے اپنے صحافتی بیان میں تقدس مآب پیرِ طریقت حضرت ڈاکٹر سید شاہ علی الحسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ، چانسلر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی اور چیئرمین کرناٹک وقف بورڈ بنگلورو کو شرن بسویشور یونیورسٹی گلبرگہ کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) عطا کیے جانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ حضرت سجادہ نشین قبلہ اس اعزاز کے بجا طور پر مستحق ہیں کیونکہ آپ میں دینی و عصری علوم کے ساتھ اعلیٰ درجے کی مکمل اکیڈمک صلاحیتیں موجود ہیں جو آپ کی ہمہ جہت علمی شخصیت کا مظہر ہیں۔ اس موقع پر حضرت سید شاہ خلیل اللہ حسینی صاحب قبلہ نے تہنیتی اشعار بھی پیش کیے۔
علی کے دُلارے علی الحسینی، ہیں زہرہؓ کے پیارے علی الحسینی۔ ہیں باغِ حسنؓ و حسینؓ کی گلِ تر، نبیؐ کے نواسے علی الحسینی۔ ہے فیضانِ خواجہ پیا تم سے جاری، وہ جد ہیں تمہارے علی الحسینی۔ نہیں اس میں کچھ شک خلیلؔ آپ کہہ دو، ہیں روشن ستارے علی الحسینی۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

