Jamiat Ulama meeting in Nalgonda, announcement of ten programs for religious and social reform
(اپنا ورنگل)
نلگنڈہ :
دارالعلوم نلگنڈہ میں جمعیۃ العلماء ضلع نلگنڈہ کی ضلعی منتظمہ اور مختلف منڈلوں کے صدور و ذمہ داران کا ایک اہم اور بامقصد اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت حضرت مولانا شاہ سید احسان الدین قاسمی صاحب دامت برکاتہم، صدر جمعیۃ العلماء تلنگانہ نے فرمائی۔اجلاس میں ضلع نلگنڈہ کے دینی، سماجی اور تنظیمی حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر سنجیدہ مشاورت کی گئی۔ اجلاس کا مرکزی موضوع اصلاحِ معاشرہ اور تنظیمی مضبوطی رہا۔
حضرت صدرِ محترم نے موجودہ سماجی و اخلاقی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منظم اصلاحی پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا۔ طے پایا کہ ضلع بھر میں ایس آئی آر (SIR) تربیتی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔ پہلا تربیتی پروگرام جنوری کے پہلے ہفتے میں مریال گوڑہ میں ہوگا، جس میں ذمہ داران، کارکنان اور مبلغین کی فکری و عملی تربیت کی جائے گی۔مزید فیصلہ ہوا کہ مرد و خواتین کے لیے اصلاحِ معاشرہ کے 10 خصوصی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے، جن میں دینی شعور، اخلاقی تربیت، خاندانی نظام کی مضبوطی اور سماجی ذمہ داریوں جیسے اہم موضوعات شامل ہوں گے۔

اسی کے ساتھ، ہر حلقۂ اسمبلی میں ’’سدبھاؤنا سدسو پروگرام‘‘ کے انعقاد کی ہدایت دی گئی تاکہ اخوت، بھائی چارگی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔یہ بھی طے کیا گیا کہ رمضان المبارک سے قبل ان اصلاحی و تربیتی پروگراموں کو مکمل کر لیا جائے تاکہ ان کے مثبت اثرات ماہِ مبارک میں نمایاں ہوں۔اجلاس میں تنظیمی امور پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ مختلف شعبہ جات کے لیے ذیل کے ذمہ داران کا انتخاب عمل میں آیا۔
شعبہ اصلاحِ معاشرہ کے نگران: مولانا عبد المقیت مفتاحی ،سدبھاؤنا سدسو کے نگران: مولانا حسین ،جمعیۃ یوتھ کلب کے نگران: مولانا یاسر حسین اور مفتی عامر ندیم ،ضلعی ناظم: مولانا زبیر محی الدین ،مذہبی اسلامی کوئز کمیٹی: حافظ عتیق الرحمن بیگ، مولانا عبد السمیع، مفتی صہیب ،میڈیا سیکریٹریز: حافظ عتیق الرحمن بیگ، حافظ محمد رفیع الدین مزید یہ طے پایا کہ رمضان المبارک سے قبل ضلع بھر میں مرد و خواتین کے پندرہ سے زائد پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔
اجلاس میں نائب صدور مفتی سید صدیق، مولانا مخدوم مریال گوڑہ، مولانا ولی اللہ مریال گوڑہ سمیت متعدد علمائے کرام اور ذمہ داران نے شرکت کی، جن میں مولانا عبد الحکیم، حافظ حبیب، حافظ علیم، مفتی غوث، مولانا قمر الدین، حافظ امجد، مولانا عبد الصمد، حافظ عبد المتین، مولانا خواجہ معین الدین، مولانا اعظم، حافظ مجاہد، مولانا جاوید، مولانا رضوان، مولانا فراست اللہ، مولانا غوث، مفتی صہیب، مولانا عبد الرشید، حافظ مقصود، حافظ ارشد، حافظ عمران اور دیگر شامل رہے۔اجلاس کی کارروائی مولانا اکبر خان اسعدی (جنرل سیکریٹری جمعیۃ العلماء ضلع نلگنڈہ) نے انجام دی۔ اجلاس اختتام پر حضرت صدرِ محترم کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
News Source : Agency

