حافظ محمد سفیان موسی کی تکمیل حفظ قرآن مجید کے ضمن میں تہنیتی تقریب کا انعقاد۔

A congratulatory ceremony was held to mark the completion of Hafiz Muhammad Sufyan Musa’s memorization of the Holy Quran

(اپنا ورنگل)

نارائن پیٹ:

 نارائن پیٹ سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد سفیان موسی ولد محمد نعیم موسی کی تکمیل حفظ قرآن مجید کی تقریب مدرسہ باب العلوم تحفظ القرآن گرمٹکال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رح نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قاری حبیب محمد العطاس کی قرآت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت شریف محمد ارحام نے پڑھی۔ تقریب سے مولانا مفتی حسن نظامی نے خطاب کرتے ہوئے حفاظ کی اہمیت بیان کی۔ بعد ازاں محمد نعیم موسی کی جانب سے مدرسہ کے اساتذہ اور مہمان حضرات کو تہینت پیش کی گئی۔

اس موقع پر ظہیر الدین’ نعیم الدین کے علاؤہ مولانا فاروق بن مخاشن’ حافظ محمد نواز خان’ حافظ سید مصطفی قادری جانشین سجادہ’ محمد تقی خرادی’ حافظ محمد تقی صحافی’ کے علاؤہ مدرسہ باب العلوم تحفظ القرآن گرمٹکال کے اساتذہ اور اولیاء طلباء موجود تھے۔ بعد ازاں محمد شرف الدین رنگریز کے فرزند حافظ محمد حسن الدین کی بھی تکمیل حفظ قرآن مجید پر تہینت پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ حافظ محمد سفیان موسی نارائن پیٹ کی معزز شخصیت حاجی محمد نواز موسیٰ کے پوترے ہوتے ہیں۔

 

News Source : Mohd. Taqi