Sheikh Faisal Al-Numan, the famous muezzin of the Prophet’s Mosque, has passed away
(اپنا ورنگل)
مدینہ منورہ:
مسجدِ نبوی ﷺ میں اپنی پُرسوز اور دل کو چھو لینے والی اذان کے لیے مشہور شیخ فیصل النعمان کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے عالمِ اسلام، خصوصاً مدینہ منورہ سے عقیدت رکھنے والوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
شیخ فیصل النعمان طویل عرصے تک مسجدِ نبوی میں اذان کی خدمت انجام دیتے رہے اور اپنی خوبصورت آواز کے باعث دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتے تھے۔
ان کے انتقال پر سوشل میڈیا پر بھی عقیدت مندوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
News Source : Agency

