Hafiz Muhammad Laiq Khan’s complaint against Bihar’s Chief Minister Nitish Kumar, demands registration of a case with the President of India
(اپنا ورنگل)
نظام آباد:
حافظ محمد لئیق خان نائب امیر امارات ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا نے ریاست بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار ایک سرکاری تقریب میں برقعہ پوش مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کی نازیبا حرکت کرنے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نقاب اسلامی شعار (نشانی) ہے جس طرح دین اسلام میں مرد حضرات کو داڑھی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مسلم خواتین کو برقعہ و نقاب پہننے کا حکم دیا گیا ہے اس حکم پر مسلم خواتین عمل کرتی ہے لیکن نتیش کمار جو بہار کے چیف منسٹر جیسے با وقار عہدہ پر فائز ہے انہوں نے سرکاری تقریب میں مسلم خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے چیف منسٹر کے عہدہ کا وقار بھی متاثر کیا ہے۔
حافظ محمد لئیق خان نے ضلع کلکٹر نظام آباد کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو شکایت روانہ کرتے ہوئے پرُ زور مطالبہ کیا کہ نتیش کمار پر کیس درج کرتے ہوئے سبق سکھایا جائے۔ انہوں نے بہار کے چیف منسٹر نیتش کمار کی مسلم برقعہ پوش خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت پر اتر پردیش کے وزیر کی جانب سے بیہودہ بیان جاری کرتے ہوئے یہ کہنا کہ صرف نقاب کھینچا ہے کسی اور جگہ ہاتھ نہیں لگایا انتہائی نازیبا بیان ہے اور خواتین کی حرمت پر حملہ ہے۔
حافظ محمد لئیق خان نے کہا کہ ایک جانب حکومت ہند خواتین کی عزت افزائی کے دعویٰ کرتی ہے حقیقت اس کے برعکس ہے ہندوستان بھر میں خواتین کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرتے ہوئے اقلیتی طبقہ کی دل آزاری کی جارہی ہے جو قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مولا نا ہاشم بیگ، حافظ اصغر علی، حافظ ذاکر، حافظ اشرف، مولانا اسحاق (آرمور)، حافظ ابراہیم صدر جمعیت العلماء آرمور، محمد شاکر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

News source : Nadeem Ahmed

