Qatm Bukhari and Prayer ceremony in Narayanpet: Moulana Mufti Dr. Syed Ziauddin Naqshbandi, Deputy Sheikh-ul-Jami’a, President Mufti of Jamia Nizamia Hyderabad and other scholars participate
(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ:
جنوبی ہند کی مشہور و معروف عربی یونیورسٹی جامعہ نظامیہ حیدر آباد کا ملحقہ دینی مدرسہ دارالقرآن مدرسہ البنات نارائن پیٹ میں عظیم الشان فقید المثال جلسہ ختم بخاری و دعائیہ تقریب بتاریخ 15 دسمبر بروز پیر صبح 10 بجے تا ظہر بمقام ایم کے گارڈن فنکشن ہال نارائن پیٹ میں منعقد ہے۔
جسکی سرپرستی سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رح کریں گے۔ جبکہ مہمان خصوصی مولانا ڈاکٹر سید ضیاء الدین نقشبندی نائب شیخ الجامعہ’ صدر مفتی جامعہ نظامیہ حیدرآباد’ مفتی ڈاکٹر سید احمد غوری نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ’ مولانا مفتی بہاؤ الدین زبیر حیدرآباد شرکت کریں گے۔ اسکے علاؤہ مقامی علماء مولانا شفاعت علی نظامی’ اور مولانا فاروق بن مخاشن کے خطابات بھی ہوں گے۔
جلسہ عام میں خواتین کے لیے پردے کا نظم کیا گیا ہے۔ اور طعام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ مجلس انتظامی و صدر معلمہ و جمیع معلمات و قدیم طالبات مدرسہ دارالقرآن مدرسہ البنات نارائن پیٹ شاخ جامعہ نظامیہ نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔
News Source : Mohd. Taqi

