اوٹکور میں کانگریس کی گھر گھر مہم، ڈی سوجاتا یگنیشور ریڈی کی حمایت کی اپیل۔

Congress’s door-to-door campaign in Utkoor, appeal for support from D. Sujatha Yegnishwar Reddy

(اپنا ورنگل)

اوٹکور :

اوٹکور سنگل ونڈو کے صدر بال ریڈی، سابق زیڈ پی ٹی سیز سوریہ پرکاش ریڈی، مانیما، اور محمد خورشید گدوال ،ناصر خان، سنگل ونڈو کے سابق صدر ایلکوٹی نارائن ریڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈی سوجاتا یگنیشور ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں، جو نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور ٹاؤن سے سرپنچ امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ قائدین نے کہا کہ انہیں موقع دینے سے گاؤں کی ہمہ جہتی ترقی ممکن ہوگی۔کانگریس قائدین نے امیدوار کے ساتھ آج بڑے پیمانے پر گھر گھر مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر انہوں نے عوام کو کانگریس حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مختلف فلاحی اسکیموں سے واقف کرواتے ہوئے ووٹ دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرپنچ کے ساتھ وارڈ ممبران بھی کانگریس کے منتخب ہوتے ہیں تو گاؤں میں تیز رفتار ترقی یقینی ہے۔کانگریس قائدین نے گاؤں کے تمام مسائل کے حل کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ڈاکٹر واکٹی سری ہری کے تعاون سے اوٹکور کے ہر مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مستحق افراد تک تمام سرکاری فلاحی اسکیمیں شفاف انداز میں پہنچائی جائیں گی۔

انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گاؤں کی ترقی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے سیاست سے بالاتر ہو کر سوجاتا یگنیشور ریڈی کو سرپنچ بنائیں۔ قائدین نے کہا کہ سوجاتا یگنیشور ریڈی گزشتہ 20 برسوں سے گاؤں کی بے لوث خدمت انجام دیتی آرہی ہیں اور اب وقت ہے کہ ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کیا جائے۔اس مہم میں منڈل یوتھ کانگریس کے صدر مہیش، اقلیتی منڈل صدر جلال، ،محمد عرفات ، ضمیر علی ،محمد ابراہیم ،خواجہ حسین ،محمد حشمت ،امجد ٹیلر ،محمد انور ،ٹاؤن صدر لنگا، دیگر کانگریس قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی۔

News Source : Mohd. Zain ur Rahman