حلقہ اسمبلی ورنگل ویسٹ میں رکن اسمبلی نائینی نے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

MLA Naini laid the foundation stone of construction works in Warangal West Assembly Constituency.

ورنگل- 11/ ستمبر

(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ: رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائینی راجیندر ریڈی نے آج اپنے حلقے میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور تمام کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرایا جائے گا۔ رکن اسمبلی نائینی راجیندر ریڈی نے 10ویں ڈیویزن کے کاپو واڑہ اور 11ویں ڈیویزن میں 60 لاکھ روپیوں کی لاگت سے اندرونی سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈیویزن میں ترقیاتی اقدامات کو تیز رفتاری آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ عوامی مشکلات کا تدارک ہو۔ انہوں نے عہدیداروں کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر متعلقہ ڈیویزن کے کارپوریٹر وینکٹیشورلو٬ دیوراکونڈہ وجی سریندر٬ ڈیویزن صدر کمار یادو٬ سنگیت اور دیگر مقامی قائدین اور عہدیداران موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz