منڈی بازار ورنگل میں اتوار کو جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم

Eid Milad-un-Nabi (PBUH) celebration on Sunday in Mandi Bazaar, Warangal

ورنگل- 10/ ستمبر
(اپنا ورنگل)
مرکزی میلاد کمیٹی تاجران چرم منڈی بازار ورنگل کے زیر اہتمام جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم بروز اتوار 14 ستمبر 2025 بوقت 9 بجے شب منڈی بازار ورنگل میں منعقد ہوگا۔ اس پرنور محفل کے مہمانِ خصوصی شہزادہ افضل بیابانی جانشین حضرت خسرو پاشاہ صاحب خطیب اہل سنت حضرت علامہ سید محمد بختیار بیابانی صاحب قنلہ نائب سجادہ نشین درگاہ حضرت محبوب سبحانی سید شاہ افضل بیابانی الرفاعی القادریؒ ہوں گے۔ اور خطیبِ اہل سنت شعلہ بیان مقرّر حضرت مولانا مفتی محمد اطہر حسین قادری رضوی زیائی احمد نگر مہاراشٹرا خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ ان کے علاوہ حضرت علامہ مولانا الحاج خواجہ جعفر العابدین قادری رضوی بانی و مہتمم جامعہ محمدیہ خیر العلوم ورنگل، حضرت مفتی محمد شرف الدین مصباحی ثقافی بانی و ناظم دارالعلوم حنفیہ غریب نواز شمون پیٹ ورنگل، حضرت مولانا محمد صدیق معصوم نقشبندی امام و خطیب مسجدِ محمدیہ رنگم پیٹ ورنگل اور تلگو مقرر ڈاکٹر سید مخدوم محی الدین قادری بھی اپنے پرمغز خطابات پیش کریں گے۔ مرکزی میلاد کمیٹی نے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz