وشنو ریڈی(نائنی راجندر ریڈی کے داماد) کا عوامی رابطہ، مفت طبی کیمپ اور چرچ تقریب میں خصوصی شرکت۔

Vishnu Reddy’s (Naini Rajendra Reddy’s son-in-law) public outreach, free medical camp and special participation in church function

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

ورنگل مغربی اسمبلی حلقہ کے نوجوان رہنما وشنو ریڈی نے آج متعدد پروگراموں میں شرکت کی۔ 59ویں ڈویژن اندرا نگر میں منعقد مفت طبی کیمپ کا انہوں نے دورہ کیا۔ اس موقع پر ورنگل مغربی ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی کے داماد، نوجوان رہنما وشنو ریڈی نے کیمپ میں جاری معائنہ جات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹروں سے تفصیلات حاصل کیں۔

انہوں نے مقامی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس طبی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔بعد ازاں، وہ 31ویں ڈویژن شایم پیٹ اندرا نگر میں واقع آگاپے باپٹسٹ چرچ کی 25ویں سالگرہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے اور خصوصی دعائیں کیں۔ چرچ منتظمین نے اس موقع پر وشنو ریڈی کا شاندار استقبال اور اعزاز کیا۔

 

ان پروگراموں میں متعلقہ ڈویژنوں کے کانگریس قائدین، کارکنان اور مقامی عوام بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

News Source : M.F. Baig Riaz