Police officers should establish better relations with the public and try to resolve problems quickly.

ورنگل- 9/ ستمبر
(اپنا ورنگل)
ورنگل پولیس کمشنر جناب سن پریت سنگھ نے بروز منگل انتظار گنج پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسٹیشن پہونچنے پر کمشنر صاحب کا اسٹیشن عملہ نے پودا پیش کرکے والہانہ استقبال کیا۔ بعد ازاں کمشنر صاحب نے اسٹیشن کے احاطہ کا معائینہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، سکیورٹی انتظامات اور عملے کی ڈیوٹی انجام دہی کا جائزہ لیا۔ اسٹیشن ریسیپشن اسٹاف کی کارکردگی اور مقدمات کے اندراج کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔ اسی طرح اسٹیشن حدود میں درج اہم مقدمات، مقامی کالونیوں کی صورتحال، روڈی شیٹرز، مشتبہ افراد اور کیڈیوں کی فہرست وغیرہ کے بارے میں انسپکٹر محمد عبدالشکور سے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر پولیس کمشنر نے کہا کہ اہلکار عوام کے ساتھ مزید ہم آہنگی قائم کرکے مسائل کو تیزی سے حل کرنے کی کوشش کریں۔ اس دورے میں پولیس کمشنر کے ہمراہ سنٹرل زون ڈی سی پی جناب شیخ سلیمہ، اے ایس پی جناب شبھم اور دیگر عہدیدار شریک تھے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

