حضرت سید شاہ فخرالدین قادری بخاری موسیٰ رضا ءؒ فخر الدین کالونی کا سالانہ صندل۔

Annual Sandal of Fakhruddin Colony, Hazrat Syed Shah Fakhruddin Qadri Bukhari Musa Raza R.A

(اپنا ورنگل)

بیدر :

درگاہ حضرت سید شاہ فخرالدین قادری بخاری موسیٰ رضا ء ؒ فخر الدین کالونی مناکھیلی تعلقہ ہمناآباد ضلع بیدر کا 51 واں سالانہ سہ روزہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ زیر سرپرستی سید شاہ سیف اللہ قادری سجادہ نشین درگاہ نیلنگہ ، زیر صدارت سید شاہ مخدوم قادری بخاری عرف فصیح اللہ سجادہ نشین و زیر نگرانی جناب محمد یوسف علی جمعدار سابق چیر مین و صدر مسجد فخریہ، کنوینرجلسہ جناب سید شاہ سیف اللہ قادری جنیدی سجادہ نشین درگاہ حضرت سید پیر پاشاہ قادریؒ منایا جائے گا۔

تفصیلات کے بموجب جلوس صندل 15/جما دی الثانی مطابق7/دسمبر بروز اتوار کو بعد نماز مغرب قیام گاہ حضرت ممدوح بعد نماز مغرب قیام گاہ سجادہ نشین سے برآمد ہوگا اوردرگاہ حضرت ممدوح ؒ پہونچے گا۔ جناب سید شاہ مخدوم قادری بخاری عرف فصیح اللہ قادری سجادہ نشین سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوح ؒ جملہ رسومات صندل مالی کی خصوصی خدمات جمیع علماء مشائخین، مریدین و معتقدین، فقرأ و مساکین کی موجودگی میں انجام دینگے۔ گلہائے عقیدت، سلام و نیاز کے بعد تقسیم تبرکات بدست سجادہ نشین ہونگے۔16/جمادی الثانی مطابق 8/دسمبر بروز پیر بعد نماز مغرب جشن چراغاں، بعد ادائیگی نماز عشاء جلسہ جشن عظمت اولیاء اللہ کا انعقاد عمل میں آئیگا۔

جلسہ کوحافظ و قاری مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی خطیب جامع مسجد بیدر و صدر نائب قاضی دار القضا ء ت بیدر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت و خطاب کرینگے۔ جلسہ کی کارروائی کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ ممتاز نعت خواں نعت رسول پیش کریں گے۔جناب سید فصیح اللہ حسینی عرف سجاد صاحب بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔محمد عبدالصمد منجو والا سینئر صحافی نظامت کے فرائض انجام دینگے۔بعد جلسہ محفل سماع منعقد ہوگی۔ ساز پر ممتاز قوال نعتیہ منقبتی اور عرفانی کلام پیش کرینگے۔ 17/جمادی الثانی مطابق 9/دسمبر بروز منگل بعد نماز فجر ختم قرآن شریف پیش کشی چادر گل، سلام و فاتحہ تقسیم تبرکات ہونگے۔جناب سید کاظم پاشاہ قادری،سید شاہ مرتضی بخاری برادر سجادہ نشین صدر استقبالیہ’سیدشاہ فہد قادری’سیدشاہ نوید قادری’سید شاہ مجاہد قادری اورجمیع افراد خاندان و منتظمین نے بلا لحاظ مذہب و ملت سہ روزہ تقریب میں شرکت کی گذارش کی ہے۔

News Source : M.A. Samad Manju wala