A grand function was organized at Warangal Police Commissionerate on the occasion of the birth anniversary of the great poet Kaluji.

ورنگل- 9/ ستمبر
(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ: ورنگل پولیس کمشنریٹ دفتر میں تلنگانہ کے عظیم شاعر کالوجی نارائن راؤ کی 111ویں یوم پیدائش شاندار پیمانے پر منایا گیا۔ ورنگل پولس کمشنر سن پریت سنگھ نے اس موقع پر پولیس کمشنریٹ کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں کالوجی کی تصویر پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پیز روی، پربھاکر راؤ، سرینواس کے علاوہ اے اوز، اے سی پیز، آر آئیز، انسپکٹرز اور دیگر پولیس اہلکاروں نے کالو جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
News Source : Mohd. Fazal ur Rahman Wajid

