Grand celebration of Eid Milad-un-Nabi (PBUH) in Warangal,
an example of Hindu-Muslim unity with Langar Muhammadi
مرکزی جھنڈا کمیٹی و غلامان اہل بیت کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد
سابق رکن اسمبلی نناپونینی نریندر کی شرکت

ورنگل- 9/ ستمبر
( اپنا ورنگل )
مرکزی جھنڈا کمیٹی و غلامان اہل بیت کے زیراہتمام عید میلادالنبیؑ کے پر مسرت اور بابرکت موقع پر ورنگل شہر میں جشن میلاد نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس تقریب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر منعقد کیا گیا۔ مرکزی جھنڈا کمیٹی اور تنظیم غلامان اہل بیت کے صدر محمد عبد الباسط طاہر نے بتایا کہ اس مرتبہ جشن انتہائی شایان شان انداز میں منڈی بازار میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر حضرت محمد مصطفی ﷺ کے 1500ویں یوم ولادت کے پیش نظر "لنگر محمدی” کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا۔ عوام الناس کی کثیر تعداد نے عقیدت کے ساتھ اس اجتماعی لنگر میں شرکت کی۔ جشن میلادالنبیؑ کے موقع پر گریٹر ورنگل کے پہلے میئر اور ورنگل ایسٹ کے سابق ایم ایل اے نناپونینی نریندر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور عاشقان رسولؑ کے ساتھ ملکر لنگر تقسیم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ورنگل ہمیشہ سے گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ رہا ہے جہاں ہندو مسلم اتحاد اور بھائی چارگی برقرار ہے۔ قابل ذکر بات یہ رہی کہ اس سال عید میلادالنبیؑ اور گنیش وسرجن ایک ہی دن منعقد کیے گئے۔ مرکزی جھنڈا کمیٹی کی جانب سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب کے افراد میں بھی لنگر تقسیم کیا گیا۔ اس عمل نے بھائی چارہ اور انسانیت کے مشترکہ پیغام کو مزید فروغ دیا اور ورنگل کی تہذیبی ہم آہنگی کی روایت کو زندہ رکہا۔
News Source : Mohd. Munwaruddin

