Chief Minister Revanth Reddy is expected to visit Makthal tomorrow, Inaugurate development works and address a public meeting
(اپنا ورنگل)
مکتھل :
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ مسٹر اے۔ ریونت ریڈی یکم دسمبر بروز پیر مکتھل کا دورہ کریں گے۔ اس سلسلے میں آج مکتھل مستقر پر قائم کانگریس گیسٹ ہاؤس میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں کانگریس کے مختلف قائدین نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کی۔قائدین نے بتایا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی پیر کی دوپہر دو بجے مکتھل پہنچیں گے، جہاں وہ ہنومان مندر جاترا کے موقع پر خصوصی پوجا ادا کریں گے۔
بعد ازاں وہ مکتھل اور اطراف کے علاقوں میں مختلف ترقیاتی پروگراموں اور تعمیراتی کاموں کا افتتاح انجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ مکتھل تا نارائن پیٹ سڑک کی مرمت و توسیع کے کاموں کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ مکتھل تک کڑنگل لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے افتتاح بھی کریں گے۔ اسی موقع پر ’’انڈیا انٹیگریٹڈ اسکول‘‘ کی تعمیر کے لئے سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ اپنے دورے کے دوران ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے، جس میں وہ علاقہ کی ترقی، فلاحی اسکیموں اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالنے کی توقع ہے۔ اس پروگرام کی صدارت مکتھل کے رکن اسمبلی و ریاستی وزیر جناب ڈاکٹر واکیٹی سری ہری انجام دیں گے۔کانگریس قائدین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے اس تاریخی دورے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اُن کے شایانِ شان استقبال کے انتظامات کریں۔
News Source : Mohd. Mujeeb

