حضرت خسرو پاشاہ کی نگرانی میں درگاہ قاضی پیٹ میں ہفتہ اور اتوار کواوقاف امید پورٹل میں اندراج کے لیے دو روزہ رہنمائی ورکشاپ پروگرام۔

Two Days  guidance workshop program for registration in the Waqf Umeed portal on Saturday and Sunday at Dargah Kazipet

محمد عبدالقہار کے اطلاع کے بموجب مسلم لیگل ٹیم اور انٹلیکچوئلس ٹیم ورنگل کے زیر اہتمام بتاریخ 29 اور 30 نومبر 2025 بروز ہفتہ و اتوار، صبح 11 بجے سے درگاہ قاضی پیٹ کے احاطہ میں اوقاف امید پورٹل میں اندراج کے لیے دو روزہ رہنمائی ورکشاپ پروگرام منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کی نگرانی حضرت الحاج سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ، چیئرمین حج کمیٹی تلنگانہ و صدر تلنگانہ ڈسٹرکٹ درگاہ ایسوسی ایشن کریں گے۔

اس موقع پرحضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی نے کہا کہ ورنگل، ہنمکنڈہ اور قاضی پیٹ کی تمام مساجد، عیدگاہیں، خانقاہیں، قبرستان، دینی مدارس، اسلامی اسکولز، اور تعلیمی اداروں کے صدور، جنرل سکریٹریز، ٹرسٹیز، ذمہ داران اور منتظمین اس پروگرام میں ضرور شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ دار حضرات اپنی دستیاب دستاویزات کے ساتھ آن لائن اندراج مکمل کریں کیونکہ مرکزی حکومت نے وقف جائیدادوں کی رجسٹریشن کے لیے 5 دسمبر 2025 کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ اس تاریخ سے قبل تمام دستاویزات "امید پورٹل” پر اپ لوڈ کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے تاکہ ہماری وقف جائیدادیں محفوظ رہ سکیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849268124, 9849017732 ان نمبرات پر رابطہ کریں۔

News Source : M.F. Baig Riaz