The role of teachers is of utmost importance in building the future of students. Address by SATA Founder Mallisham, President Mach Srinivas.

ورنگل- 8/ ستمبر
( اپنا ورنگل )
تعلیم و تدریس ایک معزز اور قابل احترام منصب ہے۔ اساتذہ اپنے شاگردوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں اور ان کی اخلاقی تربیت کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ملک کی ترقی میں اساتذہ کا کردار بھی بہت اہم ہوتا ہے اور 5ستمبر کو ہندوستان میں ڈاکٹر سروا پلی رادھا کرشنن کو خراج پیش کرتے ہیں اور اساتذہ کی بے لوث خدمات کو تسلیم کرنے کے لئے یوم اساتذہ کے جشن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار SATA فاؤنڈ ر ملیشم٬ صدر ماچا سرینواس نے سعودی عرب کے ریاض شہر میں منعقدہ یوم اساتذہ تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے مستقبل کو سنوارنے میں اساتذہ کی کاوشیں انمول ہیں۔ ہر استاد کو چاہیے کہ وہ طلباء کو اپنے بچوں کی طرح سمجھ کر انہیں آگے لے جائیں۔ انہوں نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلباء کے مستقبل کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار بہت خاص ہوتا ہے۔ اس موقع پر اساتذہ کی گلپوشی و شالپوشی انجام دی گئی اور انہیں مومنٹو سے نوازا گیا۔ اس موقع پر نائب صدر نور الدین٬ کمیٹی کے اراکین سریش٬ نریش٬ لوکیش٬ مزمل احمد٬ کوکیلا، شاروانی، پریتی اور اساتذہ کی کثیر تعدا د موجود تھی۔
News Source : Ismail Zabi

