اولیاءاللہ کی تعلیمات پر عمل پیرائ دنیا و آخرت میں سرخروئ و نجات کا باعث،حضرات پیرلہ مری محبوبِ نگر کے650 ویں سالانہ سہ روزہ اعراس شریف سے حضرت خواجہ غیاث الدین معینی اجمیری، رکن اسمبلی محبوب نگر اور عبیداللہ کوتوال ایڈوکیٹ و دیگر کی مخاطبت-

 650th Urs Celebrations of Hazrat Syed Shah Jamal Hussaini Chishti and  Hazrat Syed Shah Kamal Hussaini Chishti, Mahbubnagar

(اپنا ورنگل)

محبوب نگر  :

24 ویں اولاد امجاد عطائے رسول ہندوالولی خواجہء خواجگان حضرت سیدنا خواجہ معین الدین حسن سجزی المعروف بہ حضور خواجہ غریب النواز چشتی رحمہ اللہ رہبر شریعت پیر طریقت حضرت مولانا الحاج سید خواجہ غیاث الدین معینی چشتی اجمیری جانشین سجادہ نشین دیوان جی حضرت خواجہ سید صولت حسینؒ معینی چشتی اجمیری نے کل رآت محبوب نگر کے عالمی سیر و سیاحتی مقام ایشیاء کے تیسرے برگد کے نیچے آرام فرما قطب الاقطاب حضرت سید شاہ جمال حسینی چشتیؒ اور قطب الاقطاب حضرت سید شاہ کمال حسینی چشتیؒ کے 650 سالہ اعراس شریف صندل مالی کے موقعہ پر بحثییت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اولیاءاللہ سے وابستگی اور انکی تعلیمات پر عمل پیرائ دنیا و آخرت میں سرخروئ کا باعث اور نجات کا ذریعہ ہوگا آج ہم ہمارے جد امجد کے معاصرین کے صندل مالی میں شرکت کرتے ہوئے قلبی سکون ملا اور مسلمانوں کی ان اولیاء اللہ سے وابستگی اور انکے بتلائے ہوئے طریقہ پر چلنے سے اللہ جل مجدہ اور آقائے دوجہاں رحمت اللعٰلمین صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے حضرت خواجہ غیاث الدین معینی چشتی قادری نے گذشتہ ہفتہ مدینہ منورہ کے قرب و جوار میں حیدرآباد دکن کے 45 شہداء کی تدفین کی گئی جس میں تلنگانہ کانگریس حکومت نے فی الفور شہیدوں کے ہرخاندان کے فرد کو فی کس پانچ لاکھ لاکھ روپیئے ایکس گریشیاء اور ہر شہید کے دو دو افراد کو تلنگانہ حکومت نے نماز جنازہ و جنت البقیع میں تدفین میں حاضر رہنے اور عمرہ کی سعادت مندی فیروز مندی کی سعیء پیہم کی ہے جس میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نامپلی کے رکن اسمبلی جناب محمد ماجد حسین ،جناب محمد اظہر الدین ریاستی وزیر تلنگانہ اور جناب محمد شفیع اللہ سی ای او ریاستی اقلیتی بہبود ودیگر سینکڑوں افراد بادیدہء نم سپرد خاک کر دیا-

صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن جناب محمد عبید اللہ کوتوال ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرزمین محبوب نگر کے سب سے قدیم اور سات سو سالہ درخت برگد کے نیچے آرام فرما قطب الاقطاب حضرت سید شاہ جمال حسینی چشتی رحمہ اللہ اور قطب الاقطاب حضرت سید شاہ کمال حسینی چشتی رحمہ اللہ کے آستانے پر بلالحاظ مذہب و ملت عوام الناس شرکت کرتے ہوئے اپنی دنیاوی اور اخروی علمی و روحانی فیضان سے مالامال ہوتے آرہے ہیں یہاں گنگا جمنی تہذیب کی عظیم مثال ملتی ہے ،اللہ سبحانہ تعالٰی نے انہیں اولیاء اللہ کے ذریعہ دین اسلام کو دنیا میں پھیلایا ہے،جناب محمد عبیداللہ کوتوال ایڈوکیٹ نے یہ بھی کہاکہ میں اس بارگاہ میں کھڑے ہوکر عرض کر رہاہوں کہ پیرلہ مری درگاہ میں راستہ کی کشادگی ، سماع خانہ ،طہارت خانے وبیت الخلاوؤں کی تعمیر کا کام رکن اسمبلی شری اینم سرینواس ریڈی کے ذریعہ بہت جلد کرواؤنگا چونکہ پچھلی کے سی آر حکومت نے جھوٹے وعدے کئے یہاں بارگاہ کے پاس کام کچھ نہیں کیا-

رکن اسمبلی محبوب نگر شری اینم سرینواس ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جناب محمد عبیداللہ کوتوال ایڈوکیٹ صدرنشین اقلیتی مالیاتی فینانس کارپوریشن اور اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ و سیکریٹری درگاہ حضرات پیرلہ مری رحمھمااللہ نے مجھے جو ہدایات دی ہیں اسکو جلد سے جلد پورا کرنے کی حتیٰ المقدور کوشش کرونگا – اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی جنرل سیکریٹری درگاہ حضرات پیرلہ مری رحمہمااللہ نے مہمانان خصوصی و جمیع شرکاء کا استقبال و خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ساری دنیا میں مقام پیرلہ مری سیر وسیاحتی مقام انہیں بزرگوں کی بناء پر شہرہ رکھتا ہے الحمد للہ پیرلہ مری میں ان بزرگوں کی زیارت اور انکی وساطت سے دعا کرنے والوں کی دعائیں مستجاب ہوتی ہیں -سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرات پیرلہ مری رحمہمااللہ جناب صوفی شاہ محمد خواجہ خان چشتی قادری مرزائی قلندری شطاری بیابانی، جناب شاہ محمد فضل خان چشتی قادری مرزائی قلندری سجادہ ومتولی اور نائب سجادہ و متولی حضرات پیرلہ مری رحمہمااللہ جناب محمد کوثر خان جمیع السلاسل نے جمیع بزرگان دین کی موجودگی میں خدمت صندل مالی انجام دی –

اس موقعہ پر مفسر قرآن حکیم حضرت علامہ محمد محی الدین قادری محمودی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و خازن کل ہند انجمن طلباءقدیم جامعہ نظامیہ حیدرآباد، حضرت مولانا حافظ محمد عبدالمطلب خضر نقشبندی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ ، جناب محمد بصیر چشتی ،حافظ محمد عثمان قادری قدیری، جناب سید افروز شاہ قادری جانشین سجادہ نشین قطب محبوب نگر حضرت سید مردان علی شاہ قادریؒ ، الحاج میرشعیب علی قادری نبیرہ قطب پرگی حضرت سیدشاہ میر نعمت اللہ قادریؒ ،حضرت سیدشاہ نور الدین حسینی صادق نقشبندی مجددی قادری نعمت نگر پرگی، جناب سید شاہ حفیظ الدین حسینی ، جناب محمد یونس طاہری قادری ،حافظ محمد وارث پاشاہ قادری شرفی سجادہ نشین ومتولی بارگاہ اتم شرفیؒ قادری ، ڈاکٹر محمد احتشام طاہری قادری، جناب محمد مکین انصاری جمیع السلاسل میکانیکل انجینیئر ،جناب محمد حسان انصاری ای ای ای جناب محمد عبدالکلیم نیازی ،جناب میر واجد علی قادری ،جناب محمد سراج قادری صدر اقلیتی سیل کانگریس پارٹی ،جناب محمد عبدالمعیز کانگریس ، جناب محمد اشفاق وارڈ صدر کانگریس ، جناب محمد فیاض اقلیتی سیل کانگریس ، جناب سید شاہ اظہر حسینی چشتی قادری ،الحاج محمد عبدالنعیم انصاری نقشبندی اور جناب محمد جہانگیر پاشاہ قادری کے علاوہ سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی -جناب مرزا قدوس بیگ نقشبندی مجددی قادری نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا -آج 24 / نومبر بروز پیر بعد نماز مغرب جشن چراغاں سے سہ روزہ اعراس شریف کا اختتام عمل میں آیا –

News Source : Agency