Central Minister Bandi Sanjay expresses condolences over Saudi road accident
(اپنا ورنگل)
مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے سعودی عرب میں پیش آئے خوفناک بس حادثے میں 42 عمرہ زائرین کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک حادثے میں معصوم جانوں کے ضیاع سے دلی صدمہ پہنچا ہے اور وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ب
نڈی سنجے کے مطابق، حادثے کے فوراً بعد مرکزی حکومت نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کے سینئر حکام مسلسل رابطے میں ہیں اور سعودی حکام کے ساتھ ہر سطح پر تال میل برقرار رکھا جا رہا ہے۔مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کی سہولت کے لیے مرکز کی جانب سے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے تاکہ انہیں فوری معلومات اور ضروری مدد فراہم کی جا سکے۔
News Source : Agency

