سعودی عرب میں خوفناک حادثہ، عمرہ زائرین کی بس میں آگ لگنے سے 42 جاں بحق،حیدرآباد کے کئی خاندان صفِ ماتم میں۔

Horrific accident in Saudi Arabia, 42 Telangana Umrah pilgrims feared dead in Saudi Arabia bus collision

(اپنا ورنگل)

عمرہ زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، 42 جاں بحق سعودی عرب میں پیش آئے ایک ہولناک سڑک حادثے میں عمرہ کے لیے گئے ہندوستانی زائرین کی بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ پیر کی علی الصبح تقریباً 1:30 بجے بدر–مدینہ روڈ پر مفرحت کے قریب پیش آیا۔ٹکر کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 42 افراد موقع پر ہی جل کر جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام زائرین مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ واپس جا رہے تھے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 20 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں، جبکہ بیشتر زائرین کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جا رہا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 42 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، تاہم سعودی حکام کی جانب سے ہلاک یا زخمی افراد کی حتمی تعداد کے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

News Source : Agency