بھینسہ میں مجلس پارٹی کی بلالحاظ مذہب و ملت عوامی خدمات سے نوجوان متاثر۔

 Youth are impressed by the public services of the Majlis Party In Bhainsa

مجلسی قیادت کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کا نوجوانوں نے کیا عزم۔

(اپنا ورنگل)

بھینسہ :

بھینسہ شہر کے وارڈ نمبر 26 پنجہ شاہ چوک ، مارکیٹ گلی اور چودھری گلی کے نوجوانوں نے وارڈ نمبر 26 کے سابقہ کونسلر و مجلس پارٹی ٹاؤن جنرل سکریٹری محمد عبدالماجد کی قیامگاہ پہنچکر ملاقات کی اور بھینسہ شہر میں محمد جابر احمد سابقہ صدرنشین بلدیہ بھینسہ و ضلعی صدر مجلس کی قیادت میں مجلسی قائدین کی جانب سے مجبور اور مستحق افراد کی بلالحاظ مذہب و ملت عوامی خدمات اور مختلف مسائل کی یکسوئی کے لیے کی جارہی جدوجہد اور فلاحی و رفاحی کاموں کی انجام دہی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے گذشتہ روز بھینسہ تحصیل دفتر پہنچکر شادی مبارک اور کلیان لکشمی و دیگر زیرالتوا درخواستوں اور مختلف مسائل کی یکسوئی کے لیے تحصیلدار پراوین کمار سے محمد عبدالماجد کی جانب سے کی گئی بےباک نمائندگی پر شالپوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور مذکورہ نوجوانوں نے قوم و ملت کے مسائل کی یکسوئی اور فلاحی و رفاحی خدمات کی انجام دہی میں مجلسی قیادت کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کا عزم کیا۔

News Source : Agency