Muslim organizations strongly protested against the illegal establishment of a liquor shop in a private building near Eidgah in Zaheerabad. A complaint was registered at the RDO office and the town police station
(اپنا ورنگل)
ظہیرآباد :
ظہیرآباد کی قومی شاہراہ 65 مصروف ترین روڈ پر واقع باگا ریڈی مجسمہ فلائی اوور بریج کے قرب میں ایک خانگی عمارت میں عیدگاہ اور قبرستان کے قریب قائم کی جارہی ہے اس غیر قانونی شراب کی دوکان کے خلاف مسلم تنظیموں اور مقامی نوجوانوں نے سخت احتجاج درج کرایا۔ عیدگاہ کمیٹی کے صدر عبدالماجد،صدر ایم پی جے محمد ایوب احمد، محمد عنایت علی کانگریس کی قیادت میں وفد نے آرڈی او ظہیرآباد، محکمہ آبکاری اور مقامی پولیس اسٹیشن کو یادداشت پیش کی۔
جس میں واضح کیا گیا کہ عبادت گاہوں اور مسلم و غیر مسلم قبرستانوں کے قریب شراب کی دکان کی منظوری غیر قانونی اور عوامی مفاد کے خلاف ہے، جس سے علاقہ کے امن، مذہبی تقدس اور مقامی آبادی کے لیے شدید مشکلات پیدا ہوں گی۔ علاوہ ازیں متعلقہ عہدیداروں کی غفلت کے باعث ایک خانگی عمارت میں قائم شراب کی دوکان پہلے ہی مکینوں کے لیے مصیبت بن چکی ہے۔
وفد نے ضلع کلکٹر اور محکمہ آبکاری سے فوری کارروائی کرتے ہوئے اجازت کی منسوخی کا پرزور مطالبہ کیا۔ اس موقع پر یوسف شریف صدر فروخت ایسوسی یشن، محمد محبوب غوری، مختار احمد، محمد یاسر خان، محمد شہباز احمد، بصیر، وسیم، تاج الدین، فصیح الدین، معین اور دیگر نوجوان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
News Source : Mohd. Shujauddin

