Konda Surekha apologizes to Nagarjuna, Actor withdraws case, dispute ends
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
تلنگانہ کی ریاستی وزیر کونڈا سریکھا نے تلگو فلموں کے معروف اداکار ناگرجنا اور ان کے خاندان سے اپنے بیان پر معافی مانگ لی، جس کے بعد اداکار نے ان کے خلاف دائر ہتک عزت کا مقدمہ واپس لے لیا۔واضح رہے کہ وزیر نے ناگرجنا کے خاندان سے متعلق ایک قابلِ اعتراض تبصرہ کیا تھا جس پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔
تاہم سریکھا نے سوشل میڈیا پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کا مقصد کسی کو تکلیف پہنچانا یا ناگرجنا کے خاندان کی عزت کو مجروح کرنا نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ناگرجنا یا ان کے خاندان کو دکھ پہنچانے کا اُن کا کوئی ارادہ نہیں تھا، اگر ان کے بیان سے کسی کو رنج ہوا ہو تو وہ اس پر افسوس کا اظہار کرتی ہیں اور اپنے بیانات واپس لے رہی ہیں۔
دوسری جانب، آج اس معاملے کی سماعت حیدرآباد کی عدالت میں ہونا طے تھی، مگر خاتون وزیر کی جانب سے معذرت کے بعد ناگرجنا نے اپنے مقدمے سے دستبرداری اختیار کرلی۔
News Source : Agency

