Fraud of crores in Utkoor SBI Bank, Five accused arrested
(اپنا ورنگل)
اوٹکور :
اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) اوٹکور برانچ میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر لے لیا ہے۔ مکتھل سرکل انسپکٹر رام لال نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔تحقیقات کے مطابق 2016 سے 2019 کے درمیان بینک کے بعض افسران اور دلالوں نے ملی بھگت سے فرضی پٹہ پاس بکس تیار کر کے تقریباً 414 کھاتوں کے ذریعے 3.91 کروڑ روپے کا فراڈ انجام دیا۔
اس کیس کے مرکزی ملزمان کی شناخت ایس آر ناگراجو (بینک منیجر، حیدرآباد)، منتھا نریش (کیشیئر، نارائن پیٹ)، پدور ستیہ نارائنا (ٹراسپلی)، مالی پٹیل سومریڈی (بڑا پورلا)، اور جی کرم ریڈی (ڈنڈو، مکتھل) کے طور پر ہوئی ہے۔مکتھل سی آئی رام لال نے بتایا کہ مذکورہ پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں ریمانڈ پر روانہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ، "ہم بینک حکام کی مدد سے جعلی پاس بکس اور جھوٹے اکاؤنٹس پر مبنی اس بڑے پیمانے کے فراڈ کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔”سی آئی رام لال نے مزید کہا کہ چند دیگر مشتبہ افراد کے خلاف بھی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام کو مالی جرائم سے ہوشیار رہنے اور بینک معاملات میں شفافیت برقرار رکھنے کی تاکید کی۔
News Source : Mohd. Zain ur Rahman

