Heavy rains in Warangal caused water to accumulate under the bridge. Intizar Ganj Inspector Muhammad Abdul Shakoor rescued bus passengers trapped in floodwaters.

ورنگل- 7/ ستمبر
( اپنا ورنگل )
ورنگل شہر میں آج صبح زوردار بارش نے تباہی مچا دی۔ بارش کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ اطلاع کے مطابق ورنگل کے انڈر برج کے نیچے بھاری مقدار میں سیلابی پانی کے جمع ہوجانے کے سبب ایک مسافر بس اچانک پانی میں پھنس کر رک گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسٹیشن ہاؤز آفیسر (ایس ایچ او) محمد عبدالشکور نے اپنے عملہ کے ہمراہ فوری جائے وقوع پر پہونچ کر راحت کاری کاموں کو شروع کردیا۔ انسپکٹر محمد عبدالشکور نے اور ان کی ٹیم نے رسیوں کی مدد سے بس میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔ مقامی عوام نے پولیس کی بروقت کارروائی کی ستائش کرتے ہوے کہا کہ اگر پولیس تاخیر کرتی تو حادثہ سنگین صورتحال اختیار کر سکتا تھا۔
News Source : M.F. Baig Riaz
