
ورنگل- 6/ ستمبر
( اپنا ورنگل )
تفصیلات کے مطابق گنیش وسرجن کے موقع پر ایک بھکت عرسو گٹہ میں ٹریکٹر پر بیٹھ کر جلوس کا مشاہدہ کر رہا تھا کہ اچانک اسے دورہ ( فیٹس ) پڑا اور وہ بے قابو ہو کر جھاگ اگلنے لگا۔ یہ منظر دیکھتے ہی ملز کالونی پولیس اسٹیشن کے ایس آئی شروان اور کانسٹیبل چندو نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجہ میں بھکت کو ہوش آگیا جس پر موجود دیگر بھکتوں نے راحت کی سانس لی۔ اس جرات مندانہ اور انسانی ہمدردی کے جذبہ پر مبنی اقدام پر مقامی بھکتوں اور عہدیداروں نے ملز کالونی پولیس کی ستائش کرتے ہوے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
News Source : Mohd. Fazal ur Rahman Wajid
