حیدرآباد سمیت کئی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 12 ڈگری تک گرنے کا امکان، عوام کو احتیاط کی ہدایت۔

Cold wave conditions are increasing in many districts including Hyderabad, with temperatures likely to drop to 12 degrees

(اپنا ورنگل)

تلنگانہ کے شمالی، مرکزی اور مغربی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں ریاست کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔عادل آباد کے بیلا علاقے میں اعظم ترین درجہ حرارت 14.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا،

جب کہ حیدرآباد میں بھی سردی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 17.4 ڈگری سیلسیس اور راجندر نگر میں 18.4 ڈگری سیلسیس نوٹ کیا گیا۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال کے شمالی حصے میں ہواؤں کے دباؤ میں تبدیلی اور شمالی ہواؤں کے داخل ہونے کی وجہ سے ریاست میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آئندہ ہفتے کے دوران کئی اضلاع میں درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے عوام کو رات اور صبح کے اوقات میں خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ ضعیف افراد، بچے اور بیمار حضرات کو سردی سے بچاؤ کے لیے گرم لباس پہننے، کھلے مقامات پر نیند سے گریز کرنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے.

News Source : Agency