
ورنگل- 6/ ستمبر
( اپنا ورنگل )
ڈائمنڈ فنکشن ہال ورنگل میں ’ زیارت آثار مبارک و موئے مبارک ‘ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی الرفاعی القادری المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ افضلیہ قاضی پیٹ و چیرمین ریاستی حج کمیٹی حکومت تلنگانہ نے کی۔ جناب صوفی الحاج محمد خلیق احمد قادری نے پروگرام کی نگرانی کی۔ اس پروگرام میں جناب خواجہ محمد ناظم الدین صدر میر محلہ منڈی بازار ورنگل٬ جناب محمد سرور احمد پاشاہ عرف پاشاہ بھائی ڈائرکٹر ورنگل کو آپریٹیو بینک٬ جناب الحاج محمد علی انیان مرچنٹ٬ جناب الحاج خواجہ محمد سلیم الدین صاحب نے شرکت کی۔ الحاج محمد عبدالرحیم٬ الحاج محمد عبدالحکیم اینڈ سنس مالک ڈائمنڈ فنکشن ہال نے خصوصیت کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر حضرت خسرو پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ افضلیہ قاضی پیٹ اور دیگر لوگوں نے زیارت آثار مبارک اور موئے مبارک کا مشاہدہ کیا۔ بعدازاں حضرت خسرو پاشاہ نے دعا کی۔ اس موقع پر حاضرین کے لئے طعام کا اہتمام کیا گیا۔
News Source : Aleem Danish
