تلنگانہ جاگرتی صدر کے .کویتا کا ورنگل میں شاندار عوامی استقبال.

K. Kavita Grand Entry in Warangal, Public Welcomed with Bathukamma & Bonalu

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

تلنگانہ جاگرتی کے صدرنشین کلواکنٹلہ کویتا نے "جاگرتی جنم باٹا” کے ایک حصے کے طور پر ہنمکنڈہ اور ورنگل اضلاع کا دورہ کیا۔ ان کے اس دورے کے موقع پر فاطمہ نگر میں جاگرتی تنظیم کے رہنما اور کارکنان نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

کویتا کے استقبال کے لیے خواتین نے روایتی انداز میں بتکما اور بونالوں کا اہتمام کیا جس سے علاقہ تہواروں کی رنگینیوں سے بھر گیا۔ خواتین اور نوجوان لڑکیوں نے رنگ برنگی بتکماؤں کے ساتھ نغمے گائے جب کہ مرد حضرات نے بونالوں کے جلوس میں شرکت کرتے ہوئے جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔مقامی عوام کی بڑی تعداد فاطمہ نگر میں جمع ہوئی تاکہ کویتا کی ایک جھلک دیکھ سکے۔ جاگرتی کے مقامی قائدین نے کہا کہ کویتا کا یہ دورہ ریاستی سطح پر ثقافتی بیداری اور عوامی یکجہتی کی علامت ہے۔

کویتا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جاگرتی تنظیم عوامی خدمت، ثقافتی ورثے کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ سماجی خدمت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں اپنی سرگرمیاں بڑھائیں.

News Source : M.F. Baig Riaz