
ورنگل- 6/ ستمبر
( اپنا ورنگل )
خانقاہ سیلانیہ سیلانی نگر اوگلا پور ورنگل میں حضرت حاجی محمد عبدالحمید شاہ میاں المعروف سیلانی بابا تخت نشین خانقاہ سیلانیہ کی نگرانی میں بڑے پیمانے پر جشن میلاد النبی ؐ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس پروگرام میں حضرت سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری المعروف نوید بابا سجادہ نشین بارگاہ حضرت معشوق ربانی ؒ عرس جاگیر ورنگل نے بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مدارس کے طلباء کے ذریعہ درود کی محفل سجائی گئی اور آثار مبارک کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر میلاد لنگر کا اہتمام کیا گیا جس سے تمام طبقات کے افراد نے استفادہ کیا۔ مقامی مسجد کے امام مولانا صنوبر نے درود و سلام پیش کیا۔ اس موقع پر حاجی محمد عبدالرشید برادر تخت نشین خانقاہ سیلانیہ٬ خادم خاص شیخ معین پرکال٬ محمد عبدالرحمن کے علاوہ مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
News Source : Aleem Danish
