جنگاؤں میں عید میلادالنبی ؑ کے موقع پر خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد

Blood donation camp held in Jangaon on the occasion of Eid Milad-un-Nabi (PBUH)

ورنگل- 5/ ستمبر
( اپنا ورنگل )
جنگاؤں: ضلع جنگاؤں میں عید میلادالنبی ؑ کے موقع پر مومن یوتھ چیاریٹبل ٹرسٹ جنگاؤں کے زیراہتمام محمد جمال شریف ایڈوکیٹ٬ سینئر کانگریسی قائد و صدر مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی جنگاؤں ضلع کی زیر نگرانی گرنی گڈہ ایکمنار مکہ مسجد میں آج بعد نماز جمعہ خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا۔ جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر آف پولیس جنگاؤں ضلع راجا مہیندر نائک نے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوے انہوں نے مومن یوتھ چیاریٹبل ٹرسٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اسلیے کہ خدمت خلق کے جذبہ سے اسطرح کے پروگرام منعقد کیے اس طرح کے پروگراموں کی وجہ سے قومی یکجہتی کا ثبوت ملتا ہے اور عوام میں خلوص٬ محبت اور دوستی میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کے خدمت اور جذبہ کو سراہتے ہوے کہا کہ ایسے کام نوجوانوں کو آگے بڑھ کر کرنا ضروری ہے٬ انہوں نے ٹرسٹ کے نوجوانوں کو مبارکباد دی۔ جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی جنگاؤں ضلع نے کہا کہ تقریبآ 12سال کے عرصے سے مسلسل ایکمنار مکہ مسجد کے احاطے میں مومن یوتھ چیاریٹبل ٹرسٹ کے زیراہتمام عید میلادالنبیؑ کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے اور نوجوان خون کا عطیہ دیتے ہیں جو ہمارے لیے باعث فخر ہے یہی خون کسی مریض کی جان بچا سکتا ہے اور مریض کو نئی زندگی دے سکتا ہے موت کے منہ میں جانے والے مریضوں کیلئے یہ خون کام آتا ہے۔ نوجوان نسل اس طرح کی خدمات انجام دیتے ہوے انسان دوستی کا ثبوت دیں۔ حضور ﷺ نے خدمت خلق کے جذبہ کے تحت نہ صرف دینی خدمت کی بلکہ ساری انسانیت کیلئے بھائی چارہ اور امن کا پیغام دیا۔ حضور ﷺ نے غریبوں٬ یتیموں کی مدد کرنا بھی سکھایا ہے۔ مومن یوتھ چیاریٹبل ٹرسٹ کا مقصد یہ ہیکہ نوجوان نسل کو دینی معلومات سے آراستہ کرنا ہے۔ اس موقع پر تقریبآ 25 نوجوانوں نے خون کا عطیہ دیا۔ گورنمنٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹر کرناکر راجو اور انکا عملہنے بے لوث خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر بابا٬ افضل٬ رافع متین ایڈوکیٹ٬ جیلانی٬ سرور٬ ڈاکٹر رحیم رامش٬ شکور٬ اقبال٬ عبداللہ٬ مزمل٬ مسیح الرحمن٬ خوجہ مجتہد الدین٬ نورالدین٬ اطہر٬ انور٬ محمد کلیم الدین٬ مقبول٬ سلمان٬ غوث اور دوسرے موجود تھے۔ محمد عبدالمنان رضی نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔