Women need to come forward in every field aamir ali khan news editor siasat urdu daily
میناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل کی جانب سے ٹیلرنگ کی تکمیل کرنے والے خواتین میں اسنادات کی تقسیم۔
(اپنا ورنگل)
میناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل کے زیر اہتمام چلائے جانے والے مفت ٹیلرنگ سنٹر میں تربیت کی تکمیل کرنے والے لڑکیوں و خواتین میں اسنادات تقسیم پروگرام کا مسلم کمیونٹی سنٹر ورنگل میں انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر میناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل نے پروگرام کی صدارت کی۔ عامر علی خان ( نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست) نے بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ محترمہ ڈاکٹر انیتا ریڈی چیرمین انوراگ ہیلپنگ سوسائیٹی نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز قرآت کلام سے ہوا۔
محترمہ نصرت جہاں نے حمد باری تعالی پیش کیا اور سید اکبر نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر عامر علی خان نے مخاطب کرتے ہوئے میناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل کی فلاحی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو خود مکتفی بنانے کیلے جو اقدامات کئے جارہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہر شعبہ میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ کئی لوگ مختلف ہنر جانتے ہیں لیکن انہیں رہبری کرنے والا کوئی نہیں ہوتا جس کے سبب وہ آگے بڑھنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تعلیم یافتہ ہنر مند لڑکیوں اور لڑکوں سے کہاکہ وہ ادارہ سیاست کی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے اندراتنا ہنر پیدا کریں کہ لوگ آپ کے ہنر کی قدر کریں۔انہوں نے اپنی جانب سے سلائی مشینیں فراہم کرنے کا تیقین دیا۔ڈاکٹر انیس احمد صدیق صدر سوسائٹی ہذا نے استقبالیہ کلمات پیش کیا اور اپنی صدارتی تقریر کو مخاطب کرتے ہوئے میناریٹی انٹلکچول فورم کی کارکردگی اور فلاحی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ سوسائٹی کی جانب سے چلائے جانے والے مفت ٹیلرنگ سنٹر کے اب تک 7بیاچ مکمل ہوچکے ہیں اور 8ویں بیاچ کا آغا ز ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 7بیاچ سے تقریبا 141خواتین و لڑکیوں نے استفادہ کیا اور وہ روزگار حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دو بدو پروگرام کے ذریعہ اب تک 789رشتے طئے ہوچکے ہیں۔اسی طرح مفت ٹیلرنگ کی تکمیل کے امتحان میں اول،دوم اور سوم میں کامیاب ہونے والی خواتین میں سلائی مشین تقسیم کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بیاچ سے ایمبرائڈری کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔اور بھی دیگر فلاحی خدمات کا تذکرہ کیا۔محترمہ ڈاکٹر انیتا ریڈی نے کہاکہ خواتین کو روز گار پر مبنی مفت ٹیلرنگ کی تربیت قابل ستائش اقدام ہے۔
انہوں نے کہاکہ خواتین اس ہنر سے استفادہ کرتے ہوئے خود مکتفی ہونے کی کوشش کریں۔اس موقع پر ٹمریس سے تعلق رکھنے والی طالبہ آسیہ اور شیخ یاسین کی گنس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے پر ان کی تہنیت کی گئی۔اس موقع پر مہمانان کی گلپوشی و شالپوشی انجام دی گئی۔مہمانوں کے ہاتھوں خواتین میں ٹیلرنگ تکمیل کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔ایم اے نعیم نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ محمد معشوق ربانی نے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دیئے۔ سلیم خسرو نے دعا کی اور سید اکبر نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔
News Source : M.F. Baig Riaz


