حضور ﷺ کی سیرت انسانیت کے لیے رہنمائے کامل ہے: مولانا سید شاہ عزیزاللہ قادری، قاضی پیٹ میں جلسہ ’سیرت اولیاء‘ کا انعقاد۔

Jalsa seerat aulia organised by madersa minhaj ul quran  bhattupally  kazipet

ورنگل :

(اپنا ورنگل)

حضرت علامہ مولانا سید شاہ عزیزاللہ قادری سابقہ شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ حیدر آباد نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کا اسوہ حسنہ قیامت تک کے انسانوں کے لئے کامل نمونہ ہیں۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ اخلاق کریمیہ،عدل مبارک،محبت عظیمہ اور انسانیت کی تعلیمات سے بھری ہوئی ہے۔آپ ؐنے ظلم و جہالت میں ڈوبی ہوئی انسانیت کو ایمان، علم،عدل و احسان کی روشنی عطا فرمائی۔آپ ؐ کا اسوہ حسنہ قیامت تک کے لئے تمام انسانوں کے لئے کامل نمونہ ہے۔مولانا نے 42ویں فاتحہ سالانہ حضرت قاری عشرہ رفیق القراء محمد عبدالجبار قریشی علیہ رحمہ کے موقع پر ’جلسہ سیرت اولیاء‘ پروگرام میں بہ حیثیت مہمان خصوصی مخاطب کیا۔پروگرام کا آغاز حافظ و قاری محمد ناصر جمال معلم مدرسہ ہذا کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔عبدالرحیم اور مدرسہ ہذا کے طلباء نے حمد و نعت پیش کیا۔اس پروگرام میں حضرت علامہ مولانا سید شاہ بختیار بیابانی رفاعی القادری جانشین سجادہ نشین بارگاہ افضلیہ قاضی پیٹ نے خصوصیت کے ساتھ شرکت کی۔حضرت حافظ و قاری محمد عبدالستار قریشی صدر مدرس مدرسہ برکاتیہ ہنمکنڈہ نے سرپرستی کی۔خادم ادارہ حافظ و قاری محمد عبدالغفار قریشی بانی و ناظم مدرسہ منہاج القرآن بھٹ پلی قاضی پیٹ نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔اپنا سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے سیدشاہ عزیز اللہ قادری نے کہاکہ رسول اللہ ﷺ سے صحابہ ؓ کو بے پناہ اورگہری محبت تھی۔صحابہ ؓ کا ایمان بہت مضبوط تھا۔حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ پر سختی کے ساتھ عمل کرتے۔ہمیں چاہیے کہ ہم رسول ﷺ کی سیرت کو اپنائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ سیدنا غوث اعظم ؒ کوئی معروف معنی میں محض ایک پیر نہیں تھے بلکہ اسلام کے ایک بے مثال داعی تھے۔جن کی ساری حیات رجوع الی اللہ الرسول میں گزری۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں اخلاقی انحطاط کے خاتمہ کی خاطر ہمیں دوبارہ اسلاف کی طریق کو اختیار کرنا ہوگا۔سید محمد عزیز الدین قادری نائب قاضی پرکال نے کہاکہ  حضرت قاری عشرہ رفیق القراء محمد عبدالجبار قریشی علیہ رحمہ کا شمار ورنگل کے کہنہ مشق اور استاد قاریوں میں کیا جاتا ہے۔حضرت تاج القراء نے آپ کی خدمات اور کاوشوں پر ’رفیق القراء‘ کا خطاب عطا کیا۔قاری محمد عبدالجبار قریشی کا آبائی وطن حیدر آباد ہے۔والد بزرگوار کی ملازمت کے سلسلہ میں ورنگل آنا ہوا اور ہنمکنڈہ میں قیام پذیر ہوئے۔حضرت جبار قریشی ؒ 8سال کی عمر میں قرآن مجید ختم کی۔ذوق تجوید میں متعدد سماعتوں کے بعد مشق ایک دو مرتبہ نقل کرتے ہوئے قرآت پڑھی تو لوگوں نے آپ کو قاری کہہ کر پکارنا شروع کردیا۔انہوں نے کہاکہ وہ بھی قاری عبدالجبار ؒ کے شاگرد ہیں۔مولانا قاری صوفی میر ادریس علی اعجاز بیابانی خطیب مسجد نعمانیہ ہنمکنڈہ نے دعا کی۔قبل ازیں بعد ظہر گیارویں شریف لنگر کا اہتمام کیا گیا۔بعد عصر چادر گل،بعد مغرب فاتحہ خوانی تناول طعام کااہتمام کیاگیا۔پروگرام میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

News Source : Aleem Danish