Brs Meeting conducted at erragadda jubilee hills under the supervision of ali masqati
حیدرآباد :
(اپنا ورنگل)
حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کے ایرا گڈہ سلطان نگر میں بی آر ایس پارٹی کی جانب سے ایک گروپ میٹنگ کا انعقاد سینیئر پارٹی لیڈر علی مسقطی کی نگرانی میں کیا گیا۔ اس موقع پر سابقہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیئرمین امتیاز اسحاق، محمد عبدالحکیم، محمد نعیم، شریف قریشی، سید رسول، منظور خان، محمد سردار، سید جعفر کے علاوہ دیگر معزز ارکان نے شرکت کی۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے علی مسقطی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے موقع پر حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز میں بی آر ایس کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں سیکولر اقدار کی پاسدار ہے۔علی مسقطی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گوپی ناتھ کی اہلیہ محترمہ، جو بی آر ایس کی امیدوار ہیں، کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تاکہ صدر پارٹی کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کے ہاتھ مضبوط ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے سی آر کے دور حکومت میں عوام کو بلا تفریق مذہب و ملت فلاحی و بہبودی اسکیمات سے فائدہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا جس سے اب عوام محروم ہو چکے ہیں۔ اس لیے تمام بھائیوں اور بہنوں کو چاہیے کہ وہ بی آر ایس پارٹی کو مضبوط بنائیں تاکہ معاشی پسماندگی کا خاتمہ ہو اور فلاحی اسکیمات سے دوبارہ استفادہ حاصل کیا جا سکے۔
News Source : Agency


