The central government should immediately form Prime Minister’s 15-point program committees under the patronage of the Prime Minister
Demand of Founder and President of Seva Foundation Adilabad Khaja Sirajuddin

(اپنا ورنگل)
عادل آباد :
بانی و صدر سیوا فاونڈیشن عادل آباد سید خواجہ سراج الدین نے اپنے ایک بیان میں ریاستی و مرکزی حکومتوں سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر وزیراعظم 15 نکاتی پروگرام کی عمل آوری کیلیئے ملکی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیں۔ان کمیٹیوں کی تشکیل سے نہ صرف دیگر ابنائے وطن بلکہ بالخصوص مسلمانوں اقلیتوں کو فائدہ پہنچ سکتاہے۔
جس سے مختلف طبقہ جات کو تعلیم،ہنر،اور خودروزگار کے مواقع بھی فراہم ہوسکتے ہیں۔گزشتہ عرصہ دراز سے۔وزیراعظم 15 نکاتی اور وزیر آعظم 20 نکاتی پروگرامس ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔چنانچہ اس ضمن میں ملک کی تمام ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو جلد از جلد حتمی فیصلہ کرناچاہیئے۔
جبکہ ریاست تلنگانہ میں بی۔جے۔پی۔کے 8 اراکین اسمبلی اور 8 اراکین پارلیمان موجودہیں۔انھیں چاہیئے کہ وہ اس طرف توجہ دیتے ہوے ملک کے پچھڑے،پسماندہ طبقات کے ساتھ انصاف رسائ کریں۔
News Source : Shafeeq Ahmed

