State Hajj Committee Member Syed Mansoor Ahmed Qadri visited, Minister for Local Government and Hajj Rahim Khan met at United Hospital Bidar
(اپنا ورنگل)
بیدر :
کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن جناب سیدمنصور احمدقادری صدر بیدرڈسڑکٹ سنڑنگ ورکرساسوسی ایشن بیدر کی علالت کی اطلاع ملتے ہی ریاستی وزیرِ بلدی نظم و نسق و حج جناب محمد رحیم خان نے یونائیٹڈ ہاسپٹل، بیدر پہنچ کر ان کی مزاج پرسی کی۔ وزیر موصوف نے جناب سید منصوراحمد قادری کی صحت کے بارے میں ڈاکٹروں سے تفصیلی معلومات حاصل کیں اور جاری علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ریاستی وزیرجناب محمد رحیم خان نے سیدمنصور احمد قادری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پرجناب محمد غوث صدرمجلس بلدیہ بیدر۔جناب قاضی علی الدین علی بابا صحافی وزیر موصوف کے ہمراہ تھے۔ ہاسپٹل انتظامیہ اور مقامی معززین بھی موجود تھے۔ جناب سید منصوراحمد قادری اور سید اسمعئیل قادری نے وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ موصوف کے حلقہ احباب کی بڑی تعداد دواخانہ پہونہچ کر عیادت کررہے ہیں جن میں جناب پنڈت نرنہ کر نائب صدربیدر ڈسڑکٹ سنڑنگ اسوسی ایشن بیدر۔شوریش ۔سید عرفان بگدلی -جئے کمار-سنجوکمار -محمد عبدالصمد منجووالامعتمد دفتری بیدر ڈسڑکٹ سنڑنگ اسوسی ایشن بیدر قابل ذکر ہیں نے کل دواخانہ پہونچکر ملاقات کرتے ہوئے عیادت کی اور جلد صحت یابی کے دعا فرمائی۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

