How did the election ballot box end up in a scrap shop? Demand for investigation

(اپنا ورنگل)
نلگنڈہ :
نلگنڈہ ضلع کلکٹر دفتر کے قریب واقع ایک پرانے لوہے (اسکریپ) کی دکان میں انتخابی بیلٹ باکس ملنے سے ہلچل مچ گئی۔ انتخابات کے بعد اس بیلٹ باکس کو اسٹرانگ روم میں محفوظ رکھا جانا تھا، لیکن اس کا اسکریپ کی دکان تک پہنچ جانا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔بیلٹ باکس پر درج تفصیلات کے مطابق یہ باکس جئے شنکر بھوپال پلی ضلع سے تعلق ہے۔
اس کے سامنے آنے کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ آخر یہ اسٹرانگ روم سے باہر کیسے پہنچا۔اس معاملے میں یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا اس بیلٹ باکس کو سرکاری طور پر نیلام کیا گیا تھا یا پھر کسی اور طریقے سے یہ اسکریپ کی دکان تک پہنچا۔اسکریپ کی دکان کے مالک نے بتایا کہ تین روز قبل ایک نامعلوم شخص یہ بیلٹ باکس فروخت کرکے گیا تھا۔
واقعے کے بعد معاملہ موضوعِ بحث بن گیا ہے اور مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
News Source : M.F. Baig Riaz

