اُوٹکور میں کانگریس پارٹی کی پریس کانفرنس, آئینی عہدوں کے وقار کا تحفظ کیا جائے، نامناسب بیانات برداشت نہیں کیے جائیں گے!

Congress Party press conference in Utkoor: The dignity of constitutional positions should be protected, inappropriate statements will not be tolerated

(اپنا ورنگل)

اُوٹکور:

اسمبلی اسپیکر گڈم پرساد کے خلاف ایم ایل سی تاتا مدھو کی جانب سے کیے گئے نامناسب تبصروں کی سخت مذمت کرتے ہوئے، فوری طور پر عوامی طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں آج اُٹکور منڈل مرکز میں کانگریس پارٹی کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔اس موقع پر کانگریس پارٹی کے قائدین نے کہا کہ "جمہوریت میں آئینی عہدے پر فائز اسمبلی اسپیکر کا احترام کرنا ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔ نامناسب تبصرے کرنے والے تاتا مدھو کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے۔

"کانگریس قائدین نے مطالبہ کیا کہ تاتا مدھو کی ایم ایل سی رکنیت کے معاملے میں اسمبلی میں مناسب کارروائی کی جائے اور انہیں BRS پارٹی سے معطل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دی گئی تو جمہوری طریقے سے احتجاجی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔"دھونس اور دھمکیوں کے ذریعے جمہوری آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، عوام کے حق میں کانگریس کی جدوجہد جاری رہے گی!

"کانگریس قائدین نے بی آر ایس/BRS کارکنوں کی مبینہ دھونس اور دھمکیوں کی بھی سخت مذمت کی اور واضح کیا کہ وہ اپنے احتجاج کو جمہوری طریقے سے جاری رکھیں گے۔اس پریس کانفرنس میں ٹاؤن صدر کوکو لنگم، کوکو شنکر، کورم مہیش ریڈی – یوتھ کانگریس منڈل صدر، اقلیتی منڈل صدر جلال، وارڈ ممبران کوکو ملیش، پجاری نارائن، جمّناوُلا نرسملو، چندو،حشمت ، بالاپا، عظیم، کوکو سرینواس، کوکو رامو سمیت کانگریس پارٹی کے دیگر قائدین اور کارکنان نے شرکت کی۔

News Source : Mohd. Ashfaq