MPJ delegation visits government hospital Utkoor
(اپنا ورنگل)
اوٹکور:
ایم پی جے اوٹکور منڈل کے ایک وفد نے آج مستقر اوٹکور میں واقع سرکاری دواخانہ کا دورہ کیا اور ڈاکٹر میڈم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے دواخانے میں موجود طبی عملہ، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کے علاج سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔
وفد نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر محمد کاظم حسین، صدر ضلع ایم پی جے نارائن پیٹ، محمد خالق بجوار، صدر ایم پی جے اوٹکور، محمد فیاض، سکریٹری، محمد محبوب کے علاوہ دیگر اراکین موجود تھے۔
بعد ازاں وفد کی جانب سے ایم پی جے کا تعارفی کتابچہ ڈاکٹر میڈم کو پیش کیا گیا۔
News Source : Mohd. Ashfaq

