Nannapuneni Narender hoists the National flag at the BRS office in Warangal

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ورنگل ضلع بی آر ایس پارٹی دفتر میں 80واں یومِ آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ گریٹر ورنگل کے پہلے میئر اور ورنگل مشرقی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی نَنّاپونینی نریندر نے قومی پرچم کے ساتھ بی آر ایس پارٹی کا پرچم بھی لہرایا۔
اس موقع پر انہوں نے آزادی کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والے مجاہدینِ آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھتے ہوئے ہندوستان کو مزید ترقی کی راہ پر لے جانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
نریندر نے کہا کہ عوام کی خواہشات کے مطابق تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں آیا اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے چھوٹی ریاستوں کے قیام سے ترقی کی رفتار تیز ہونے کے نظریے کے مطابق تلنگانہ وجود میں آیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق چیف منسٹر اور بی آر ایس سربراہ کے. چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ کو ترقی اور فلاحی شعبوں میں ملک کی نمایاں ریاستوں میں شامل کیا گیا۔
تقریب میں ورنگل مشرقی حلقہ کے سابق کارپوریٹرز، سابق ڈویژن صدور، ڈویژن انچارجز، پارٹی قائدین، خواتین و یوتھ قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
News Source : M.F. Baif Riaz

