جسٹس سوریپلی نندا کا جنگاؤں ضلع کورٹ کا دورہ، عدالتی انتظامات کا جائزہ۔

Justice Surepally Nanda visits Jangaon District Court, reviews judicial arrangements

(اپنا ورنگل)

جنگاؤں :

تلنگانہ ہائی کورٹ کی معزز جج جسٹس سوریپلی نندا نے ہفتہ کے روز جنگاؤں ضلع کورٹ کا دورہ کیا اور عدالت کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر جنگاؤں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جسٹس سوریپلی نندا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ دیاکر ریڈی نے انہیں شالپوشی کی۔تقریب میں ضلع و سیشن جج بی پرتھیما، تلنگانہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن سہودر ریڈی سمیت عدالتی افسران اور وکلاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جسٹس سوریپلی نندا نے کہا کہ عوام کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی کے لیے تمام عدالتی عملہ اور وکلاء ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگاؤں ضلع کورٹ کو کسی بھی سہولت یا ترقیاتی کام کی ضرورت ہو تو بار ایسوسی ایشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے، ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔بعد ازاں جسٹس سوریپلی نندا نے ضلع کورٹ کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور عدالتی ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر پرنسپل کورٹ جج، ایڈیشنل کورٹ جج، اسٹیشن گھنپور کورٹ جج، بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ارکان، جن میں ایڈوکیٹ چندر رشی، سری نواس ریڈی، ناگراج شرما، جمال شریف، ایم۔ رویندر، راجیہ، واجولو، ایم۔ ستیہ، لکشمن سوامی، وینکٹ نرسیا، سریش، کرن اور خواتین وکلاء سمیت دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔

News Source : Jamal Shareef