DGP CV Anand Kamtahda visited Warangal district

(اپنا ورنگل)
ورنگل:
ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) سی وی آنند جمعرات کومتحدہ ورنگل ضلع کا دورہ کریں گے۔ ڈی جی پی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد یہ ان کا ورنگل کا پہلا دورہ ہوگا، جس کے پیش نظر پولیس حکام انتظامات میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ڈی جی پی ورنگل پولیس کمشنریٹ کے علاوہ ملگ، بھوپال پلی اور محبوب آباد اضلاع کے پولیس افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔
اس اجلاس میں ریاست میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس محکمہ کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔ پولیس حکام نے ڈی جی پی کے دورے کے لیے تمام ضروری انتظامات شروع کر دیے ہیں۔
News Source : M.F. Baig Riaz

