Every eligible voter should take full advantage of this opportunity: Tahsildar Ashok Kumar

(اپنا ورنگل)
اُوٹکور :
بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اسپیشل اِنٹینسیو ریویژن (SIR) رجسٹریشن مہم کی آخری تاریخ 3 اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس موقع سے ہر اہل ووٹر کو فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی رجسٹریشن مکمل کرنی چاہیے۔ یہ بات اُٹکور کے تحصیلدار اشوک کمار نے کہی۔جمعرات کو انہوں نے ضلع نارائن پیٹ کے اُوٹکور منڈل کے کولّور اور اُوٹکور شہر میں جاری ایس آئی آر آن لائن رجسٹریشن مراکز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے درخواستوں کی وصولی، آن لائن اندراج اور ضروری دستاویزات کی جانچ کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔
حصیلدار نے کہا کہ الیکشن کمیشن ووٹر فہرست کو زیادہ شفاف اور درست بنانے کے مقصد سے یہ خصوصی رجسٹریشن مہم چلا رہا ہے۔ چونکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 اگست تک بڑھا دی گئی ہے، اس لیے جو اہل ووٹر ابھی تک رجسٹریشن نہیں کرا سکے ہیں، وہ بلا تاخیر اپنا اندراج مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے دوران کسی بھی قسم کی دشواری پیش آنے پر متعلقہ بی ایل اوز یا محکمۂ مال (ریونیو) کے عملے سے رابطہ کریں۔
اشوک کمار نے کہا کہ ہر اہل شہری کی انتخابی عمل میں شمولیت جمہوریت کے استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے، اس لیے تمام شہری اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ایس آئی آر رجسٹریشن مکمل کریں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو عوام کو تیز رفتار اور بہتر خدمات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔اس موقع پر کولّور کے سرپنچ سُورنہ سرینواس، ڈپٹی تحصیلدار چنتا روی، سینئر اسسٹنٹ راغویندر ریڈی، آر آئی کرشنا ریڈی، وینکٹیش اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔
News Source :Mohd. Ashfaq

